کوئٹہ، اے این پی کے بزرگ رہنماء جیلانی خان کی چھٹی برسی آج منائی جا ئے گی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے بزرگ رہنماء جیلانی خان کی چھٹی برسی آج ( اتوار کو )منائی جا رہی ہے تمام پشتون سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر قومی رہنمائوں شہداء کے ارمانوں کو پورا کر کے پشتونخوا وطن کو خوشحالی سے ہمکنار کریں اور آئندہ نسلوں کو ایک دہشت کی دنیا سے آزاد کر کے انہیں خوشحال مستقل کا ضمانت دے جوکہ ہمارے قومی رہنمائوں اور شہداء کے آرزو بھی تھا ان خیالات کا اظہار انہوں سینیٹر دائود خان اچکزئی ، سابق صوبائی صدر کمانڈر خدائیداد ، عبدالستار کاکڑ، حاجی مہراب کاکڑ، ملک عثمان اچکزئی، جمیل گلستان ، اکبر خان ناصر، نصیب اللہ جمال زئی، میرادم بابر،نیک محمد کاکڑ اور صلاح الدین پیر علیزئی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء جیلانی خان شہیدکے چھٹی برسی کے موقع پر ان کے قومی سیاسی ، وطنی اور قبائلی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہیں بیان میں کہا کہ شہید جیلانی خان با چا خان کے سوچ، فلسفہ عدم تشدد پر کاربند خان عبدالولی خان کا ایک دیرینہ ساتھی اور مشر اسفند یار ولی کے ساتھ قومی تحریک کے صف اول کا کردار اداکیا اور زندگی بھر جابر، ظالم کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا اورجام شہادت نوش کر تے ہوئے تاریخ میں ہمیشہ اپنے آپ کوزندہ اور سر خروکیا تعزیتی بیان میں کہا کہ شہید جیلا خان کی شہادت ان کے سچے موقف اور راہ راست پر چلنا اور پر آمر اور جابر کے سامنے حق اور سچ بات ان کا گنا ہ تھا کیونکہ شہید جیلانی خان شہید کو اپنے وطن سے پیا کرنے پر ان کو راستے سے ہٹایا لیکن دشمن کا یہ بھول ہے کہ با چا خان کے تحریک کا ہر کار کن شہید جیلانی خان ثابت ہوگا اور پشتون وطن کے ازلی دشمن نست ونابود ہو گا اور با چا خان کا سچا کارواں اپنے قومی حقوق کو حاصل کر نے میں کامیاب ہو کر رہے گا جبکہ ہمارے قومی دشمن ذلیل اور خوار ہونگے تعزیتی بیان میں کہا کہ تاریخ بہت ظالم ہے ہمارے وطن پر کشت وخون اور قتل وغارت ہمیشہ ہمارا مقدر نہیں ہوگا ایک دن ضرور آئے گا کہ پشتون وطن پر امن اور خوشحالی کا سورج نوید لے کر طلوع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :