پاکستان پیڈیارٹکس ایسوسی ایشن کی23 ویں کانفرنس کادوسر ا روز

پاکستانی و غیر ملکی ماہرین نے بچوں کے امراض اور صحت سے متعلق اہم موضوعات پر مقالے پیش کئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان پیڈیارٹکس ایسوسی ایشن کی23 ویں کانفرنس کے دوسرے روز پاکستان اور دیگر ممالک سے ماہرین نے بچوں کے امراض اور صحت سے متعلق اہم موضوعات پر مقالے پیش کئے اور ان امورکی نشاندہی کی جن پر توجہ دے کر بچوں کی معیاری صحت یقینی بنائی جا سکتی ہے اس موقع پر ایک پلینری سیشن کے علاوہ 13 سائنٹفک سیشن منعقد ہوئے جن میں عالمی شہرت یافتہ معا لجین پروفیسر ساجد مقبول، پروفیسر عبدالحمید، پروفیسر پروین اختر طارق ، پروفیسر میجر جنرل سلمان علی، پروفیسر اصغر بٹ، پروفیسر حامد ہارون، پروفیسر ذولفقار اے بھٹہ ، پروفیسر غفاربلو، پروفیسر اقتدار خان، پروفیسر اکمل لئیق ، پروفیسر حیدر شیرازی، پروفیسر امین جان، پروفیسر دلشاد قریشی ، پروفیسر راشد محمود، پروفیسرتائید بٹ، پروفیسر جمال رضا، پروفیسر حنا عائشہ ، بریگیڈیئر شاہد عزیز، ڈاکٹرآصف کلیم، پروفیسر اقبال میمن، پروفیسر ہما چیمہ، پروفیسر مبارک علی، پروفیسر عائشہ مہناز ، ڈاکٹر منود کے بھوٹانی، پروفیسر برنارڈ گرباکہ ، ڈاکٹر عاصم مقبول نے سائنٹفک پروگرام کے دوران ان اہم بیماریوں اور عوامل پر روشنی ڈالی جن کی وجہ سے بچے پیچیدہ امراض اور مسائل کا شکار ہیں ، ان کی نشوو نما کا عمل متاثر ہوتا ہے اور وہ مناسب خوراک اور بنیادی سہولیات سے محروم رہتے ہیں ڈاکٹر ذولفقار اے بھٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار ترقی کے مقاصد کا حصول اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے جب بچے جو کسی بھی ملک اورقوم کامستقبل ہیں وہ صحت منداور توانا ہوں ڈاکٹر ونود نے بچوں کی پیدائش سے قبل انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں ضروری احتیاط اور علاج پر زور دیا دیگر مقررین نے کہاکہ کسی بھی تشدداور زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کے علاج اور اور معاشرے میں بحالی کے لئے ماہرین امراض اطفال کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس پر توجہ دے کے بچوں کا مستقبل بہتر بنایا جاسکتا ہے انہوںنے کہاکہ کانفرنس میں پاکستان کے تمام علاقوں اور دیگر ممالک سے ماہرین امراض اطفال کی بھر پور شرکت سے مفید نتائج حاصل ہو رہے ہیں اس موقع پر صدر پاکستان پیڈیارٹکس سوسائٹی پروفیسر طاہر مسعود،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عائشہ مہناز،آرگنائزنگ کمیٹی سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد منیر نے اظہار خیال کے دوران کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اس نوعیت کی عالمی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں اہم موضوعات پر مقالے پیش کئے جا رہے ہیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :