مہربانی کا عالمی دن کل منایاجائے گا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:21

اسلام آباد/ عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں مہربانی کا عالمی دن کل-13 نومبربروز اتوار کو منایاجائے گا اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے پر راغب کرنا اور دوسروں کے لئے نیک جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے ورلڈ کا ئنڈنیس ڈے منانے کا آغاز -13نومبر 1988ئ؁کو ٹوکیو میں ہوا جب عالمی تحریک برائے مہربانی کی بنیاد رکھی گئی