اسپورٹس گالا وومنز ہاکی ٹورنامنٹ پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز کالج نے جیت لیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:18

اسپورٹس گالا وومنز ہاکی ٹورنامنٹ پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز کالج ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈائریکٹر آف کالجز ایجوکیشن اسپورٹس گالا وومنز ہاکی ٹورنامنٹ پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز کالج نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میں پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز کالج اور کورنگی نمبر 6 گرلز ڈگری کالج کے درمیان کھیلا گیا، مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

فائنل کا فیصلہ پلینٹی اسٹوک پر ہوا جس میں پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز کالج نے کورنگی نمبر 6 ڈگری کالج کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر انٹر کالج وومن ہاکی چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن پروفیسر ضمیر احمد کھوسو نے مستقبل میں قومی سطح پر چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہاکی کے کھیل کی ہر سطح پر پزیرائی ضروری ہے، اس سے کھلاڑیوں میں اعتماد بڑے گا۔ کے ڈی ڈبلیو ایچ اے کی صدر بیرسٹر شاہدہ جمیل نے کہا کہ اختلافات کے باعث ہاکی کو شدید نقصان پہنچا ہے اس لئے ہاکی کو کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :