گورنر سندھ کی اپنے پروٹوکول اور سکیورٹی پر مامور عملے کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کے پروٹوکول اور سکیورٹی پر مامور عملے کی تعداد نصف کی جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد ہدایات جاری کیں کہ ان کے پروٹوکول اور سکیورٹی پر مامور عملے کی تعداد فوری طور پر نصف کی جائے اور اپنی آمدورفت کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی کو کم سے کم متاثر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :