پاکپتن، عدالتی حکم پر نابالغ بچی کی برآمدگی کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر ملزمان کاحملہ ، کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی، نقدی ،موبائل چھین کر فرار

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:18

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) عدالتی حکم پر نابالغ بچی کی برآمدگی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان نے حملہ کر دیا وردی پھاڑنے کے ساتھ کانسٹیبل سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق7ایس پی میں سب انسپکٹر جواد سیم ہمراہ اہلکارڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر دوسالہ فیضاں کو محمد حسن سے برآمد کروانے اور تعمیل نوٹس عدالت گئے تو محمد حسین نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی کر کے وردیاںپھاڑ دیں اور کانسٹیبل سے نقدی اور موبائل چھین کر مزید پولیس نفری کو آتا دیکھ کر فرار ہو گئے پولیس نے محمد حسین وغیرہ22ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :