لالہ موسی، ریٹرننگ افسران بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی غیر جانبداری برقرار رکھ کر شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ڈی سی او علی چٹھہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:18

لالہ موسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی اپنی غیر جانبداری برقرار رکھتے ہوئے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع کونسل ہال میں ریٹرننگ افسران،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور الیکشن سٹاف کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فریدا للہ خان، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ماسٹر ٹرینر سید ابرار شاہ نے سیشن کے شرکاء کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے حوالے سے ٹریننگ دی ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ریٹرننگ افسران کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بہترین افسران کا تقرر کیا گیا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنو ں پر بطور پولنگ افیسر بھی گزٹیٹڈ افسران ڈیوٹی دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ابتک ہونیوالے تمام عمل کے دوران ضلع بھر کے ریٹرننگ افسران و سٹاف نے اپنے فرائض نہایت ذمہ داری سے سرانجام دیے اور امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران اسی جذبے سے ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ اسکیم مکمل کرکے الیکشن کمشن کو بھجوائی جاچکی ہے ، امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد پولنگ میٹریل کی سپلائی بھی مقررہ تاریخ پر یقینی بنائی جائے گی تاکہ الیکشن پراسس بروقت شروع اور مکمل ہو سکے۔ تربیتی سیشن میں شریک ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کیلئے ماسٹر ٹرینر اور دیگر افسران سے مختلف سوالات کئے۔

متعلقہ عنوان :