محکمہ لائیو سٹاک کے 8ویٹرنری ڈاکٹرزکی گریڈ 20میں ترقی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء)محکمہ لائیو سٹاک کے 8ویٹرنری ڈاکٹروں کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی۔ تفصیل کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی زیر صدارت صوبائی پروموشن بورڈ ون کا اجلاس ہواجس میں سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری کی زے صدارت ہونے والے میں ویٹرنری ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر ملک نواز، ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر غلام حسین، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر اے ڈی کھوسہ، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر شعیب شاہد اور ڈاکٹر اصرار حسین شامل ہیں، ان ویٹرنری ڈاکٹروں کو پرنسپل ویٹرنری آفیسرز کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔