سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی رؤف اختر فاروقی و دیگر کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ موخر

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) احتساب عدالت نے سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی رؤف اختر فاروقی و دیگر کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ موخر کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو احتساب عدالت میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی رؤف اختر فاروقی و دیگر کے خلاف دائر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر کلفٹن میں 350 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے اپنے ریماکس میں کہا کہ ملزمان کو تمام دستاویزات ملنے تک کیس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی ہے۔بعدا زاں عدالت نے عدالت نے نیب وکیل کو درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 28نومبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ ملزمان میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی رؤف اختر فاروقی، ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم الزمان، آفتاب میمن اور محمد سلیمان شیخ ملزمان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :