ڈاکٹرعاصم کرپشن کیس ،ملزم اعجاز چوہدری کو تین ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے دیاگیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگرکے خلاف دائر کرپشن ریفرنس میں ملزم اعجاز چوہدری کو تین ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو احتساب عدالت میںڈاکٹر عاصم حسین و دیگرکے خلاف دائر کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جہاں عدالت نے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم اعجاز چودہری کوتین ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہ کی عدم حاضری پر ریفرنس کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی ہے۔