پاک بحریہ نے آٹھویں مرتبہ ملٹی نیشنل کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان سنبھال لی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پاک بحریہ نے آٹھویں مرتبہ ملٹی نیشنل کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان سنبھال لی۔اس سلسلے میں یو ایس نیول سنٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز بحرین میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران پاکستان نے جمہوریہ کوریا کی بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس۔151(سی ٹی ایف۔151)کی باقاعدہ کمان سنبھال لی۔

کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے تحت صومالیہ اور ہورن آف افریقہ کی ساحلوں پر بحری قزاقی کی روک تھام کمبائنڈ ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہے،جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مکمل حمایت حاصل ہے۔پاک بحریہ نے بحری قزاقی کی روک تھام کیلئے 2009میں سی ٹی ایف۔151 میں شمولیت اختیار کی۔پر وقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے کموڈور محمد شعیب ایس آئی(ایم)نے جمہوری کوریا کی بحریہ کے وائس ایڈ مرل کیون ایم ڈونیجن سے کمان سنبھال لی جبکہ کمانڈر یو ایس نیول فورس سنٹرل کمانڈ اور کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے تقریب کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

بحرین میں پاکستان اور کوریا کے سفیر اور کولیشن نیوی فورسز کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔پاک بحریہ کے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس ۔151کموڈور محمد شعیب ایس آئی(ایم)نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا غیر یقینی صورتحال سے گزر رہی ہے،جہاں بین الاقوامی سمندروں میں عالمی نیو یگیشن کو مختلف خطرات کے چیلنج درپیش ہیں۔ان میں بحری قزاقی سب سے نمایا ں ہے۔بحری قزای سے عالمی تجارت،سلامتی،استحکام اور آذادی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم زمہ داری کو بھر انداز سے نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے۔