لاہور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:05

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) لاہور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی کا اجلاس ٹائون ہال میں ہوا، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،ڈی سی او نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ تمام ملازمین آپس میں مکمل رابط رکھیںاور صفائی ستھرائی نہ ہونے کی شکایات پر فوری طورپر عمل درآمد کریں، انہوں نے کہا کہ ہر 14دن بعد محکموںکی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہو گا،انہوں نے کہا کہ مین روڈز پر موجود تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گااور ایسے رہا ئشی علا قے جن میں بھینس رکھنے پر پا بندی ہے ان سے بھینسوں کو فوری طور پر نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :