نمونیا سے بچائو کے لئے حکومت پنجاب و محکمہ صحت اہم اقدامات کر رہے ہیں، ای ڈی او راجن پور

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:05

راجن پور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) نمونیا سے بچائو کے لئے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت اہم اقدامات کر رہے ہیں۔بچوں میں نمونیا کی علامات ،بخار ،کھانسی کے ساتھ سانس لینے میں دشواری اوردودھ و کھانا پینا بند کر دینا پائی جاتی ہیں ۔اس بیماری سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے لئے قریبی مرکز صحت یا ای ڈی او صحت سے رابطہ کیا جائے۔

جن کے نمبر فراہم کر دئے گئے ہیں ان میں ہیلتھ لائین نمبر 0800-99000اور ای ڈی او صحت 0604-690161پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔یہ باتیں ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے نمونیا کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس سیمینار میں مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ،وکلاء،معززین شہر اور دیگر محکمہ صحت کے اہلکاران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیسف کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نائلہ یاسمین ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی،نیشنل پروگرام کے انچارج ڈاکٹر صدیق خان،ڈاکٹر حشمت،پولیو کنٹرول روم سے ڈاکٹر ہاشم علی،سید آفتاب شاہ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر مرتضیٰ ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،محمد عارف لاشاری ڈی ایس وی اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں بچے نمونیا کا شکار ہو جاتے ہیں۔

یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج موجود ہے۔تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں اگر کہیں محکمہ صحت کی ٹیم نہ پہنچ سکے تو قریبی مرکز صحت سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :