ملتان پولیس اور سول ڈیفنس حکام کی کارروائی،17افراد گرفتار

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:03

ملتان۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پولیس اور سول ڈیفنس حکام نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی17افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں ون ویلرز کے خلاف کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم ارسلان ،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان محمد آصف ، ارباب سکندر اور شربیل فاروق ،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم فرقان اور ملزم نعمان،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم اعجاز ، ملزم اسامہ رفیع اور ملزم کاشف اور،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم ندیم کوون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کرلیاجبکہ پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم طارق کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم جواد جبکہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمہ نسیم بی بی کو اپنا مکان بغیر NOCملزمان اللہ دتہ، ساجد اور احمد کو کرائے پر دینے کے جرم میں حراست میں لے لیا۔

سول ڈیفنس حکام نے سیتل ماڑی اور راجہ رام کے علاقوں چھاپے مارے ۔اس دوران ملزمان عبدالرشید اورشریف کو بغیراجازت گیس کی ریفلنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔پولیس نے ان تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :