دلاور فائونڈیشن کے زیر اہتمام ذیابیطس سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار( کل)ہو گا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:02

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)معروف سماجی تنظیم دلاور فائونڈیشن کے زیر اہتمام زبیدہ دلاور سکول کماہاں فیروز روڈ لاہور میں ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کل 14 نومبر بروز پیر کو صبح 10 بجے منعقد ہو گا، جس میں دلاور فائونڈیشن کی انتظامیہ‘ پرنسپل زبیدہ دلاور سکول اور ڈائریکٹر دلاور فائونڈیشن محمد جعفری سمیت دیگر شرکاء شرکت کرینگے۔