آئی جی خورشید عالم میموریل انٹر ریجنل ٹینس چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ‘انڈر12 کیٹگری میں کاشان عمر اور حمزا رومان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:47

آئی جی خورشید عالم میموریل انٹر ریجنل ٹینس چیمپئن شپ آخری مرحلے میں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) آئی جی خورشید عالم میموریل انٹر ریجنل ٹینس چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل انڈر12 کیٹگری میں کاشان عمر اور حمزا رومان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ انڈر14 میں شعیب خان اور عاقب عمرنے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمر آیاز خلیل مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ انٹر نیشنل کھلاڑی وڈیوس کپر جہانزیب خان ، کوچ رومان گل اور مبارک شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری سابق آئی جی خورشید عالم خان میموریل انٹر ریجنل ٹینس چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئے جس میں گزشتہ روز انڈر12 کیٹگری میں کاشان عمر نے حامد اسرار کو چھ دو، چھ چارسے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حمزا رومان نے شا ہ سوار کو چھ دو،چھ دو سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح انڈر14 کیٹگری میں کے پہلے سیمی فائنل میں شعیب خان نے عبدا? کو چھ ایک ، چھ دو سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں عاقب عمر نے حمزا رومان کو چھ دو اور چھ تین سے ہراکرفائنل تک رسائی حاصل کی اسی طرح مین سنگل فائنل میں ان سیڈیڈ ثاقب عمر نے سیڈ نمبر چھ یوسف خان کو چھ چار اور چھ دو سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل 14 نومبر کو کھیلاجائے گاجس کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر کھیل و صدر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن زیب ا? خان اور کمانڈنٹ ایلٹ فورس سلیم خان مروت مہمان خصوصی ہونگے۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور آئی جی خورشید عالم مرحوم کے صاحبزادے زید عالم خان بھی موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :