چینی تعاون سے میانمار میں ڈیم کی تعمیر کادوبارہ آغاز

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:46

نیپیدا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) چین کے تعاون سے میانمار میں تعمیر کئے جانیو الے ایک بڑے ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں عوامی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر تعمیر میٹسون ڈیم میانمار کی شمالی ریاست کاچین میں 3.6 بلین ڈالر کی لاگت کا منصوبہ ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر 2011 میں چند وجوہات کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔ اب میانمار کی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے سے قبل عوامی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن قائم کیا ہے۔ اِس کمیشن کی جانب سے ابتدائی رپورٹ جمعہ کو پیش کی گئیتھی۔

متعلقہ عنوان :