دینہ کی رہائشی طالبہ فرح انعم کی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں دوسری پوزیشن ، گولڈ میڈل سے نوازا گیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:33

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) فرح انعم سکنہ کیانی سٹریٹ دینہ نے جہلم شہر کا سرفخر سے بلند کردیا۔ مذکورہ طالبہ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ تھی ۔

(جاری ہے)

اُس نے شب وروز محنت کرکے MSCفزکس میں یونیورسٹی میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی کے تحت 22ممالک کی طلباء وطالبات نے امتحان میں شرکت کی تھی۔ فرحح انعم ولد شیر خان کو گذشتہ روز گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :