متحدہ عرب امارات:گیارہ مشکوک افراد 7ملین درہم کی 9قیمتی گاڑیوں کو چوری کرنے کے جرم میں گرفتار۔

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:26

متحدہ عرب امارات:گیارہ مشکوک افراد 7ملین درہم کی 9قیمتی گاڑیوں کو چوری ..

متحدہ عرب امارات( اردو پوائنٹ، تا زہ ترین اخبار،12 نومبر 2016) گیا رہ مشکوک افرادکے گروہ کو رینٹل کمپنیوں سے 7 ملین درہم کی 9قیمتی گاڑیوں کو چوری کرنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ابوظہبی کی پولیس نے جمعرات کو رینٹل کمپنیوں کی جانب سے شکایت درج ہونے کے بعد ان گیارہ افراد کو گرفتار کیا۔ جن میں سے تین سرکاری اداروں میں کام کرتے تھے جبکہ باقی بھی عرب کے رہنے والے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے 6گاڑیاں ابوظہبی سے جبکہ 3 دبئی سے چرائیں۔ابوظہبی پولیس کے دائریکٹرکرنل احمد سیف المحیری کا کہنا ہے کہ اس شکایت کے درج ہونے کے بعد ہم نے اس گروہ کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے فوری طور پر ایکشن لیا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کے بعد اس شخص نے باقی لوگوں کے نام بھی بتا دئیے۔تاہم تفتیش کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ گاڑیاں جعلی کاغذات کے ساتھ 3سرکاری نمائندوں کی مدد سے فروخت ہونی تھیں۔تاہم اس گروہ کومزید کاروائی کے لیے سرکاری عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔