سٹاف کالونی کے لوگ اہلیان میاںمحمدٹائون کے عوام کی سوئی گیس کے حصول کیلئے احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہیں ‘شہری حقوق کیلئے اٹھنے والی آواز کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ‘ہم شہری متحد ہو کر ہی ظالمانہ پالیسیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں

جموں کشمیر ورکرز یوتھ آرگنائزیشن کے کنونیئر خاور شریف ایڈووکیٹ کااجلاس سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) جموں کشمیر ورکرز یوتھ آرگنائزیشن کے کنونیئر خاور شریف ایڈووکیٹ نے سٹاف کالونی میں نوجوانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹاف کالونی کے لوگ اہلیان میاںمحمدٹائون کے عوام کی سوئی گیس کے حصول کیلئے احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہیں اور شہری حقوق کیلئے اٹھنے والی آواز کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور ہم شہری متحد ہو کر ہی ظالمانہ پالیسیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

خاور شریف ایڈووکیٹ نے کہا کہ اہلیان سٹاف کالونی جو کہ گزشتہ 6دھائیوں سے آباد ہیں انکو بھی بے گھر کر کے ان کی زندگیوں کو اجیرن کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں اور ہم سٹاف کالونی کے لوگو ں کوکسی قیمت پر بے گھر نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ منگلا ڈیم کے متاثرین کو ابھی تک سیٹل نہیں کیا گیا جبکہ MDAجو کہ میرپور کے لوگوں کی سیٹلمنٹ کے لئے بنایا گیا تھا اور اس کا سالانہ بجٹ کروڑوں روپے میں ہے اور یہ ادارہ میرپور کے شہریوں کی سیٹلمنٹ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔

شہر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے پینے کے پانی سے لے کر سیوریج ،سڑکیں ،شہرکی تعمیر و ترقی غرض کہ ہر حوالے سے مسائل موجود ہیں ان اداروں سے حکومتوں نے کرپشن اور لوٹ مار کے بازارکا کام لیا اور شہریوں کو کوئی ریلیف مہیا نہ کیا جاسکا ۔اہلیان سٹاف کالونی کو بے گھر کر کے ذلیل و خوار کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اپنی چھت نہیں چھیننے دیں گے زبردستی کی گئی تو حالات کی ذمہ داری یہاں کے ارباب اختیار پر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :