ملتان ‘تیزرفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ‘2 بھائی شدید زخمی

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ملتان کے علاقے عزیز ہوٹل چوک پرتیزرفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں سکول جاتے ہوئے ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقے عزیز ہوٹل چوک پر تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں سکول جاتے ہوئے 14 سالہ شہباز موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے بھائی علی اور جمشید کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر انکو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق جمشید کی حالت نازک ہے اور اسکو آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا تاہم بس ڈرائیور اب تک فرار ہے۔

متعلقہ عنوان :