سالانہ تبلیغ اجتماع کا دوسرا مرحلہ کل مولانامولوی خورشید رشدو ہدایت پرمفصل بیان دینگے

میر جماعت حاجی عبدالوہاب کی رقت آمیز ا ختتامی دعا کے ساتھ 66واں سالانہ عالمی اجتماع اختتام پذیر ہوگا، تبلیغی قافلوں اور جماعتوں کی تشکیل کا سلسلہ شروع ہوگا جس میں تشکیل کردہ جماعتیں اندرون وبیرون ملکوں کو روانہ ہونگی

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:19

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) 66واں سالانہ تبلیغ اجتماع کے دوسرے مرحلے کے آخری روزبعد نماز فجر مولانا عبدالرحمان انڈیا، مولانا عبدالرحمان رائے ونڈوالے ،مولانا ظہیر الحسن ااور مولانا ابراہیم دیولہ نے مختلف اوقات میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ تبرکاً اللہ پاک کی پاک کلام میں تقریباً 60سے زائد سے آیات میں واضح درج ہے "وزکرفان الذکری تنفع المومنین "اے محمد ؐ لوگوں کو سمجھاتے رہو کیونکہ سمجھانا ایمان والوں کو نفع دے گا "یا بنی اقم الصلوة وامربالمعروف وانہ عن المنکرو صبر علی مااصابک ان ذلک من عزم الا مور"اے بیٹانماز پڑھا کر اور اچھے کاموں کی نصیحت کیا کر اور برے کاموں سے منع کیا کر اور تجھ پر جومصیبت آئے اس پر صبر کیا کر کہ ہمت کے کاموں میں سے ہے "ولتکن منکم امة یدعون الی الخیر و یا مرون بالمعروف و ینھون من المنکر واولیک ھم المفلحون"اورتم میں سے ایک جماعت اسی ہونا ضروری ہے کہ خیر کی طرف بلائے اور نیک کاموں کی تلقین کرے اور برے کاموں سے روکا کرے اور ایسے لوگ پورے کامیاب ہونگے اللہ تعالی فرماتا ہے کہ میرے پیارے نبی ؐ کی تم بہترین امت ہو اس لیے کہ تم امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے رہوکلمہ حق کی دعوت عام کرنے میں دین کی کامیابی ہے اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ لوگو ں میں مصالحت کرانا کیونکہ آپس کا بگاڑ نیکیوں کو اس طرح صاف کردیتا ہے جس طرح استرا بالوں کو اڑا دیتاہے مسلمان اپنے گھروں میں اسلامی تہذیب و ثقافت اور دین اقدار کو پروان چڑھائیں ہر مسلمان اصلاح کا آغاز اپنی ذات اور گھر سے کرے جہالت اور گمراہی کے اندھیرے اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے سے خود بخو دچھٹ جائیںگے معاشرہ میں انتشار اور فساد پھیلانے والے نبی مکرم ؐ کے پیر وکارنہیں ہوسکتے انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے نفرتوں کو مٹانااور محبتوں کو بڑھانا ہوگا مسلمانوں تزکیہ نفس کے لیے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شامل ہونے والو اللہ تعالی کے فرمان کے مطابق امر باالمعروف و نہی عن المنکر کرتے رہوجو اسلام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اسی پر اسلام کی بنیاد اسلام کی قوت اسلام کی وسعت اور اسلام کی کامیابی کا انحصار ہے اس نفسا نفسی کے دورمیں اسکی اشد ضرورت ہے اللہ تعالی نے امت محمدیہ کو نماز ،روزہ،حج ،زکوٰة رشدوو ہدایت کی پابندی کریں دین سیکھنے اورسکھانے سے دوسروں کو اور خود کی بھی اصلاح ہوتی ہے اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے عمل بنے گاتوزندگی بنے گی ہرچیز پر قادر اللہ تعالی ہے اور پید اکرنے والا بھی اللہ تعالی ہے اس نے اپنی ملکیت امانت کے طورپر تمہار ے حوالے کی ہے تو جس طرح مالک کہتاہے اسی طرح تمہیں ان چیزوں سے کام لینا چاہیے اس کی مرضی کے خلاف ان سے کام لینا دھوکہ بازی کرتے ہوتم اپنے ہاتھوں اور پاؤں کوبھی اس کی پسند کے خلا ف ہلانے کا حق نہیں رکھتے تم آنکھوں سے بھی اس کی مرضی کے خلاف دیکھنے کاکام نہیں لے سکتے تم کو اس پیٹ میں بھی کوئی ایسی چیز ڈالنے کا حق نہیں ہے جو اللہ تعالی نے تمہارے لیے منع کی ہیں تمہاری بیویاں جن کو تم اپنی کہتے ہو اور تمہاری اولادیں جن کو تم اپنی تصورکرتے ہویہ بھی صرف اس لیے تمہاری ہیں کہ تمہارے مالک کی دی ہوئیں ہیں مسلمانوں اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں کواللہ تعالی کے احکامات کے مطابق استعمال کرواور ہر حال میں اس کا شکر ادا کرتے رہو اگر پانچ افراد ملکر ایک انسان کو راہ راست پر لانے میںکامیاب ہوگئے تو ایک دن میں ہی ایک لاکھ انسان گناہوں سے توبہ کرکے پکے اور سچے مسلمان بن سکتے ہیں اور ایک سال کی محنت کا آپ اندازہ کریں کہ امت محمدیہ میں دین کے پیروکار روں کا انقلاب برپا ہوسکتاہے امربالمعروف نہی عن المنکر پر اسلام کا دارومدا ر ہے اور ہمارے لیے اس پر سختی سے عمل کرنے کا اللہ تعالی کی طرف سے حکم ہے جس کا پور ا کرنا ہمار ا فرض ہے آج بروز اتوار بعد نماز فجر مولانامولوی خورشید رشدو ہدایت پرمفصل بیان کریں گے اورامیر جماعت حاجی عبدالوہاب کی رقت آمیز ا ختتامی دعا کے ساتھ 66واں سالانہ عالمی اجتماع اختتام پذیر ہوگا اور تبلیغی قافلوں اور جماعتوں کی تشکیل کا سلسلہ شروع ہوگا جس میں تشکیل کردہ جماعتیں اندرون وبیرون ملکوں کو روانہ ہونگی ۔