جاپانی ر یسٹورنٹ میں معمو لی تلخ کلامی کے بعد ایک شخص نے خاتون کو آگ لگادی

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:13

جاپانی ر یسٹورنٹ میں معمو لی تلخ کلامی کے بعد ایک شخص  نے خاتون کو آگ ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) جاپان کے دارالحکومت کے قریب ر یسٹورنٹ میںمعمو لی تلخ کلامی کے بعد ایک شخص نے خاتون کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاپانی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ ٹوکیو کے شمال میں ایباراکی نامی علاقہ کے ریسٹورنٹ میں52 سالہ شخص کی 36 سالہ اپنی گرل فرینڈ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے خاتون پر تیل چھڑکنے کے بعد آگ لگادی جس کی زد میں وہ خود بھی آ گیا ۔ریستوران کی انتظامیہ نے حفاظتی نکتہ نظر سے فوری طورپر پولیس اور ایمبولیس طلب کر لی ۔ دونوں متاثرین کو قریبی ہسپتام منتقل کردیا گیا پولیس نے اس شخص کے اقدام کو قاتلانہ حملہ کی کوشش قرار دے دیا اور دونوں کو علیحد علیحدہ کمروں میں منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ۔