ٹریفک پولیس نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی آئیڈیاز 2016نمائش کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) کراچی ٹریفک پولیس نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی آئیڈیاز 2016نمائش کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے ۔ہفتہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی ٹریفک ارم اعوان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ایکسپوسینٹر میں ہونے والی آئیڈیا ز 2016نمائش کے حوالے سے 4روز کا پلان بنایا ہے ۔ڈی آئی جی ٹریفک خود تمام معاملات کی نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایئرپورٹ سے ایکسپو سینٹر تک ٹریفک کے 1450 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔جبکہ اضافی نفری کے لیے بھی درخواست کردی ہے۔ کچھ سڑکوں کی مرمت کے لیے نشاندہی کی جاچکی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایکسپو سینٹر کے سامنے شاہراہ 4 دنوں کے لیے بند رکھی جائے گی۔ متبادل راستے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی عقبی شاہراہ کو استعمال کیا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ کو مخصوص اوقات میں بند رکھا جائے گا۔ شہریوں کو متبادل راستوں سے مکمل آگاہی فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :