کابل میں قندوز پر امریکی حملے کے خلاف امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:26

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتہ کو قندوز پر امریکی حملے کے خلاف امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قندوز کے مضافاتی علاقے پر امریکی حملے میں درجنوں عام شہریوں کے مارے جانے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا بڑا مظاہرہ تھا ،مظاہرین نے اس موقع پرافعانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

امریکی فضائیہ نے دو نومبر کو شمالی افغانستان کے شہر قندوز کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی تھی جس میں 30سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے لگائے اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے افغان حکومت اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ قندوز کے رہائشی علاقوں پر حملہ کرنے والے امریکی فوجیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :