ہیلتھ ڈائریکٹریٹ فاٹا کے زیراہتمام ڈی آئی خان میں سہ روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:24

پشاور۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ہیلتھ ڈائریکٹریٹ فاٹا کی زیر نگرانی موبائل ہسپتال پروگرام نے ایف آر ڈی آئی خان کے دور دراز علاقوں کوہی بہار‘ کوہی پیوار اور ملک عمران کورونہ میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ماہر ڈاکٹر وں ‘ پیرا میڈیکس اور معاون عملے نے حصہ لیا ۔ کیمپ میں تین ہزار 446 لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

آنکھوں کے 525 مریضوں کا معائنہ کیاگیا 298 افراد کو عینکیں فراہم کی گئی ۔ زچہ و بچہ کے 212 مریضوں کا معائنہ کیاگیا جبکہ 115 ایکسرے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈائر یکٹریٹ آف ہیلتھ سے جاری بیان کے مطابق موبائیل ہسپتال پروگرام کے تحت فاٹا کے ان دور دراز علاقوں میں ہر مہینے فری میڈیکل کیمپ کے انعقادکیا جا تا ہے جہاں پر علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب نہیں ۔

فری میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد علاجہ معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی طرف راغب کرنا ہے ۔ بیان کے مطابق مذکورہ بالا علاقوں کے باشندوں نے مفت طبی سہولیات فراہم پر ہیلتھ ڈائریکٹریٹ فاٹا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ حسب سابق جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :