دبئی : 150گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کی نیلامی۔

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:03

دبئی : 150گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کی نیلامی۔

دبئی( اردو پوائنٹ، تا زہ ترین اخبار،12 نومبر 2016) آر۔ٹی۔اے کی جانب سے 150گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کی 44ویں آن لائن نیلامی کی جا رہی ہے۔اس نیلامی میں شامل ہونے والے نمبر A,B,H,I,J,K,L,M,N,O,P,Q,R,S,کوڈ کے ساتھ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس نیلامی کی رجسٹریشن 13نومبر کو صبح 8:00بجے شروع ہو گی اور 20نومبر تک جاری رہے گی۔اس قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لیے کم سے کم 5000درہم بطورقابل واپسی سیکیورٹی بذریعہ چیک یا کریڈٹ کارڈ جمع کرانا ہوں گے۔علاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نیلامی میں شرکت کے لیے لائسینس یا گاڑی کا رجسٹرد ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :