سرگودھا ریجن میں 40 سب انسپکٹرز بھرتی کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی گئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) سرگودھا ریجن میں 40 سب انسپکٹرز بھرتی کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا میں 40 سب انسپکٹرز بھرتی کئے جائینگے پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کیلئے 18 جبکہ میانوالی کیلئے 12 اور خوشاب ‘ بھکر کیلئے 5-5 سب انسپکٹرز بھرتی کئے جائینگے ان سب انسپکٹرز کی بھرتی کی منظوری گریجوایٹ ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئی کی ترقی ہونے کے بعد دی گئی ہے تاکہ سب انسپکٹرز کی خالی ہونیوالی نشستوں کو پورا کیا جاسکے۔