ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام چھٹا گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں 8کبڈی کلبوں نے حصہ لیا

اسجد بھولا کبڈی کلب رجانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اتحاد کبڈی کلب چک جھمرہ کو 21کے مقابلے میں 25پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام چھٹا گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں 8کبڈی کلبوں نے حصہ لیا اسجد بھولا کبڈی کلب رجانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اتحاد کبڈی کلب چک جھمرہ کو 21کے مقابلے میں 25پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا تفصیلات کے مطا بق ایک روزہ کبڈی ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 8کبڈی کلبز نے حصہ لیاون ڈے کبڈی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گیلانی کبڈی کلب کو بٹ کبڈی کلب نی34کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے شکست دے کر جیتا دوسرے کواٹر فائنل میں چیمہ کبڈی کلب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے 25کے مقابلے میں 42پوائنٹس سے شکست دی تیسرے کواٹر میں عالم کبڈی کلب کو شیر پنجاب کبڈی کلب نے 19کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے شکست دی چوتھے کواٹر فائنل میں اتحاد کبڈی کلب چک جھمرہ نے آزاد کبڈی کلب کو 35کے مقابلہ میں 46کے پوائنٹس سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اس کے بعد پہلے سیمی فائنل میں اتحاد کبڈی کلب نے بٹ کبڈی کلب کو 7کے مقابلہ میں 17پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں ٹوبہ ٹیک سنگھ نے شیر پنجاب کبڈی کلب کو 34کے مقابلہ میں 40پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی تھا۔ فائنل میچ اسد بھولا کبڈی کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اتحاد کبڈی کلب چک جھمرہ کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ بڑے سنسنی خیز انداز میں شروع ہوا کوئی بھی ٹیم پہلے ہاف میں واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہاف ٹائم پر دونوں ٹیموں کے پوائنٹ برابر تھے اس کے علاوہ پانچ مواقعوں پر بھی دونوں ٹیموں کے پوائنٹ برابر وقت ختم ہونے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کے پوائنٹ 25اور اتحاد کلب کے پوائنٹس 21تھے اس طرح 4پوائنٹ کی برتری سے فائنل میچ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کے نام رہا ۔

مہمان خصوصی چوہدری جاوید کمال گجرصدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن ، چوہدری محبوب عالم سندھو، چوہدری پرویز اقبال کموکا، چوہدری اسجد بھولا، چوہدری فرزند علی شمسی نے اول آنے والی ٹیم کو 60ہزار روپے اور ٹرافی ، دوئم آنے والی ٹیم کو 40ہزار روپے اور ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو 5-5ہزا رروپے اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے

متعلقہ عنوان :