Live Updates

نیوزلیکس کے مسئلہ پر پرویز رشید کو ہٹانا اعتراف جرم کے مترادف ہے مریم کو بچانے کیلئے وزیر اطلاعات کو ہٹانا گیا پانامہ نیوز لیکس سے حکمرانوں کی جان چھوٹنے والی نہیں‘ حکومت جان بوجھ کر سی پیک منصوبے کو متنازعہ کرنے کی کوشش کررہی ہے

ڈ پٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ویسٹ چوہدری محبوب عالم سندھو کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ویسٹ پنجاب چوہدری محبوب عالم سندھو نے کہا ہے کہ نیوز لیکس کے مسئلہ پر پرویز رشید کو ہٹانا اعتراف جرم کے مترادف ہے مریم کو بچانے کیلئے وزیر اطلاعات کو ہٹانا گیا ہے پانامہ نیوز لیکس سے حکمرانوں کی جان چھوٹنے والی نہیں‘ حکومت جان بوجھ کر سی پیک منصوبے کو متنازعہ کرنے کی کوشش کررہی ہے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر کئے جانیوالے فیصلے کسی طرح درست نہیں نیوز لیکس کمیٹی سے انصاف کی توقع نہیں کیونکہ کمیٹی کے سربراہ شریف خاندان سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں بلاامتیاز احتساب کا نظام رائج کئے ب غیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا قومی دولت لوٹنے والوں کو گرفت میں لا کر عبرت کا نشا ن بنانا ہو گا عمرانن کی کرپشن کے خلاف لازوال جدوجہد کو ہر سطح پر پذیرائی ملی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بدعنوانی کی لعنت سے قوم کو چھٹکارا دلانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور اس جدوجہد میں عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگاانہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے سے چور فرشتہ نہیں بن جاتے سپریم کورٹ قرض معاف کرانے والوں کیخلاف از خود نوٹس لیتی اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ ملکی دولت خزانے میں واپس آسکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات