بھارت،نئی دہلی کے بلے باز نے جارح مزاج بیٹنگ میں کرس گیل اور ڈیویلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 15:57

بھارت،نئی دہلی کے بلے باز نے جارح مزاج بیٹنگ میں کرس گیل اور ڈیویلیئرز ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12نومبر۔2016ء )کرکٹ میں جارح مزاج بلے بازی کی بات آئے تو ویون رچرڈز ، وریندر سہواگ اے بی ڈیویلیئرز اور کرس گیل جیسے بلے بازوں کا نام سامنے آتا ہے تاہم بھارت میں ایک بلے باز نے وہ کارنامہ سر انجام دے دیا ہے جو یہ بلے باز شاید کبھی انجام نہ دے پاتے ۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ میں نئی دہلی کے بلے باز میانک راوت نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34چھکوں اور 14چوکوں کی مدد سے محض 77گیندوں پر 279رنز کی اننگز کھیل کر اپنے سکول کو مقررہ 20اوورز میں 350 رنز بنانے میں مدد دی جس کے جواب میں مخالف ٹیم محض 142رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔