Live Updates

میاں برادران سڑکوں اور پلوں کی طرح اقتصادی راہداری منصوبے سے بھی کمیشن کمانا چاہتے ہیں ‘انجینئر یاسر گیلانی

عمران خان ایسی شخصیت ہیں جن پر تحریک انصاف کے کارکن ہی نہیں پوری قوم اعتماد کرتی ہے ‘رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ میاں برادران سڑکوں اور پلوں کی طرح اقتصادی راہداری منصوبے سے بھی کمیشن کمانا چاہتے ہیں اسی لئے اپنا پسندیدہ روٹ بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن تحریک انصاف حکومت کو غیر منصفانہ فیصلے نہیں کرنے دے گی۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ نے حکمرانوں کے چودہ طبق روشن کر دیے ہیں حکمران تحریک انصاف کی سٹریٹ پاور سے خوفزدہ ہیں۔

حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کی طاقت کو توڑنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف کے کارکن متحد ہیں عمران خان ایسی شخصیت ہیں جن پر تحریک انصاف کے کارکن ہی نہیں پوری قوم اعتماد کرتی ہے اور ملک کے لئے نجات دہندہ سمجھتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات