نمونیا سے بچائو کے لئے فوری موثر اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ‘ڈی سی او اٹک

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:14

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ نمونیا سے بچائو کے لئے موثر حفاظتی اقدامات کر کے اس بیماری سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ۔ محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں عوام الناس میں تشہیری مہم چلاکر مکمل آگاہی پیدا کرنے کے اقدامات کریں تاکہ اس سے بچائو ممکن بنایا جاسکے، انہو ںنے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ نرسنگ ٹریننگ سکول اٹک میں ورلڈ نمونیا ڈے کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود , ڈی ایم اوفاروق اکمل ,پرنسپل سکول اور ٹریننگ حاصل کرنے والے طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد اور دیگر مقررین نے نمونیا سے بچائو کی تدابیر پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم میں نمونیا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور ان سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر اپنا کر اس سے بچا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے اسفند یار بخاری شہید ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہسپتال کی صفائی اور دیگر اقدامات کے متعلق ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی مناسب نگہداشت کے لئے ضروری اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔انہو ںنے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں پر خصوصی توجہ دے کر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔