جرائم ،منشیا ت کا خا تمہ اولین ترجیحا ت میں شامل ہے ،میڈیا مثبت ،تعمیری تجا ویز دے ،سخت ایکشن لیا جا ئیگا، ڈی ایس پی پتوکی

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:14

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء)جرائم اور منشیا ت کا خا تمہ اولین ترجیحا ت میں شامل ہے میڈیا مثبت اور تعمیری تجا ویز دے سخت ایکشن لیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کاا ظہا ر ڈی ایس پی سرکل پتو کی علی اخترانصا ری نے پریس کلب پتو کی کے صدر تنویر اسلم خاں کی قیا دت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد جس میں حاجی محمد ارشد گولڈن، میاں جا وید اقبال ،چو ہدری افضل جٹ ،شیخ احسن سلیم ،چو ہدری فا روق سندھو ،شیخ آصف سعید ،چو ہدری محمد یو سف ،ملک محمد سلیم ،رانا محمد الیا س ،رمضان بھٹی اور دیگر شامل تھے ملاقا ت کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افرا د اور سماج دشمن عنا صر کے خلاف خصو صی مہم شروع کر دی گئی ہے اس سلسلہ میں ملزم چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو کو ئی رعایت نہیں کی جا ئے گی انھوں نے تاجروں اور صحا فیوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مل جل کر جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔