شہدادپور ،پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والا مطلوب ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:14

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والا مطلوب ڈاکو اپنے ساتھی سمیت گرفتار ، پہلے سے پکڑے ہوئے ڈاکو کو پولیس نے ہاف فرائی کیا ، باخبر ذرائع کی اطلاع ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی ایک موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ شہدادپور کے شاہ پور چاکر روڈ پر سائیکل رستی کے پاس پہلے سے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے دوڈاکوئوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی ، جس پر پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو جامشورو کا رہائشی 45 ۔

(جاری ہے)

سالہ غلام رسول ماچھی ولد ادریس ماچھی ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جو کہ سندھ کے مختلف تھانوں میں اغواء ، قتل ، لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب بتایا جاتا ہے ۔ جبکہ اس کا ساتھی ڈاکو اعجاز ماچھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو شہدادپورسمس اسپتال پہنچایا ۔ جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد کے بعدتشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کر دیا ۔انتہائی با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں ڈاکوئوں کو پولیس پہلے سے گرفتار کیا ہوا تھا اور دونوں ڈاکوئوں کو پولیس نے شاہ پور چاکر روڈ پر لے جا کر ہاف فرائی کیا اور ایک ڈاکو کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :