جنوب مغربی چین میں بھوک لگانے وا لے ہارمون میں کمی لانے سے موٹے شخص کا 10 کلو گرام وزن کم ہوگیا ، وزن میں کمی لانے کا یہ یہ طریقہ ہر کسی کے لئے مناسب نہیں ہے، چینی ڈاکٹر

ہفتہ 12 نومبر 2016 15:19

چنگڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) جنوب مغربی چینی صوبہ سیچوآن میں میں ایک مو ٹے شخص نے بھوک لگانے وا لاہارمو ن روک کردو ماہ میں 10 کلو گرام وزن کم کر لیا جوکہ ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے کا ایک بالکل نیا طریقہ ہے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لی کون نامی 46 سالہ چینی شخص کا وزن80 کلو گرام اور قد صرف 1.54 میٹرز ہے ۔

(جاری ہے)

لی کون کو گردوں میں تکلیف ہے اور ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وزن کم نہ ہونے کی صورت میں گردوں کے اس مرض کے باعث اس ہلاکت بھی ہو سکتی ہے ۔ چنگڈو میں سیکنڈ پیپلز ہسپتال کے شعبہ انٹرنل تھراپی کے سربراہ رین یائی نے بتایا کہ مریض کی وزن کم کرنے کی قبل ازین کی گئی کوششیں ناکام ہو چکی تھیں جس پر اس مریض کے معدہ کی جیلاٹین کے دانوں کی مدد سے گیسٹرک آرٹری کا راستہ روک دیا گیا تاکہ بھوک لگانے کا باعث بننے والا ہارمون ریلیز نہ ہو ۔ رین یائی نے متنبہ کیا ہے کہ بھوک والے ہارمون کے اخراج میں کمی لانے کا یہ طریقہ ہر کسی کے لئے مناسب نہیں ہے بلکہ وزن میں کمی کا ایسا طریقہ صرف مخصوص مریضو ن کے لئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :