چین نی فضائی سمندری اور خلائی ماحول کے مشاہدہ ، آفات میں کمی اورروک تھام کے سلسلہ میں موسمیاتی مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیج دیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 15:19

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) چین نی فضائی سمندری اور خلائی ماحول کے مشاہدہ ، آفات میں کمی اورروک تھام کے سلسلہ میں موسمیاتی مصنوعی سیارہ خلاء میں چھوڑ دیا جو کہ صحرائے گوبی کے شمال مغربی علاقہ جوئی چوان سیٹلائیٹ لانچ مرکز سے ہفتہ کو خلاء میں بھیجا گیا ۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ مصنوعی سیارہ طویل فا صلاتی راکٹ مارچ 2 ڈی کے 240 ذریعے خلاء میںچھوڑا گیا ہے جو کہ اس کا 240 واں مشن ہے ۔

یہ موسمیاتی مصنوعی سیارہ شنگھائی اکیڈمی آف سپیس فلائیٹ ٹیکنالوجی نے بنایا ہے اور اس کو خلاء میں چھوڑے جانے کے بعد جن مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا ان میں فضائی مشاہدہ، سمندری اور خلائی ماحول، آفات کی روک تھام، ان میں کمی لانا اور سائنسی تجر بات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :