پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے مابین پریکٹس میچ کا دوسرا روز بھی بارش کی نذر

ہفتہ 12 نومبر 2016 15:19

نیلسن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی اے کرکٹ ٹیموں کے مابین تین روزہ وارم اپ میچ کا دوسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا، میچ کے پہلے روز بھی بارش کے باعث کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :