آسٹریلیا ہورباٹ ٹیسٹ میں 85 رنز پر ڈھیر، فلینڈر نے 5 وکٹیں حاصل کیں

جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 15:19

ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان سٹیون سمتھ 48 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ ورنن فلینڈر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لئے اور اسے 86 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیمبا بووما 38 اور کوئنٹن ڈی کاک 28 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہوبارٹ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی بلے باز جنوبی افریقن بائولرز کو جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم محض 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان سٹیون سمتھ 48 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ورنن فلینڈر نے پانچ، کائل ایبٹ نے تین اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لئے اور اسے 86 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ تیمبا بووما 38 اور کوئنٹن ڈی کاک 28 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ مچل سٹارک نے تین اور جوش ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :