گورونانک دیوجی کاجنم دن،ایک ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

ہفتہ 12 نومبر 2016 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی خصوصی ٹرین واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ۔ اپنے قیام کے دوران سکھ یاتری پنجاب میں واقع مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے موقع پر 3 ہزار 316 بھارتی شہریوں کو خصوصی ویزے جاری کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :