اولمپک سولیڈرٹی ٹیبل ٹینس کوچنگ کورس لیول ون پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک سولیڈرٹی ٹیبل ٹینس کوچنگ کورس لیول ون پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کورس کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، کورس میں چاروں صوبوں سمیت محکموں سے تعلق رکھنے والے 30 مرد و خواتین کوچز حصہ لیں گے۔ اردن سے تعلق رکھنے والے کوچ محمد اتم حسین کوچز کو تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :