زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پرسوں کھیلا جائے گا

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:44

زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پرسوں ..

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) زمبابوے، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز پیر سے شروع ہوگی۔ سیریز میں میزبان ٹیم زمبابوے کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

سیریز کا پہلا میچ (کل) پیر کو زمبابوے اور سری لنکا کے مابین ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا میچ زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان 21 نومبر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 25 نومبر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :