پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:44

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ ..

لنکن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ اتوار کو لنکن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 8 وکٹون سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 60 رنز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون دے میچوں کی سیریز کا دوسرا 11 نومبر کو کھیلا جائیگا، تیسرا 13 نومبرکو کھیلا جائیگا، چوتھا 17 نومبر کو کھیلا جائیگاجبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 21 نومبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :