تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر دعا کے بعدشرکاء کے انخلاء کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

انخلاء کے وقت ٹھو کر سے جانب رائیونڈ کوئی ٹریفک نہیں جا سکے گی اور نہ ہی روڈ کراسنگ کی اجازت ہو گی‘طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہسالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکے دوسرے مرحلے کے اختتام پردُعا کے بعد اجتماع کے شرکاء کی گاڑیوںکے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو اجتماع سے واپس جاتے ہوئے ٹریفک کاکوئی پرابلم نہ ہو۔13نومبربروز اتوار کواختتامی دعا کے بعدٹریفک پلان کے مطابق ٹھوکر نیازبیگ سے جانب رائیونڈ کسی حادثہ یا ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے روڈ کوعام ٹریفک کیلئے بندکردیا جائے گا اور انخلاء کے وقت رائیونڈ روڈ پرکسی بھی جگہ سے کراسنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس دوران صرف شرکاء کی گاڑیاںرائیونڈ سے جانب ٹھوکر نیاز بیگ روڈ کی دونوں اطراف استعمال کریں گی ۔

(جاری ہے)

شہری پریشانی سے بچنے کیلئے انخلاء کے وقت رائیونڈجانیوالی رابطہ سڑکیں بھی استعمال نہ کریں ۔ٹریفک کے بہائوکومدنظررکھتے ہوئے ان سڑکوں کوپہلے یادیرتک بھی بندرکھاجاسکتاہے۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ اختتامی دعا کے بعد انخلاء کے وقت کوئی بھی شہر ی بوجہ ایمر جنسی رائیونڈ سٹی جانا چاہتا ہے تو اس کیلئے چار روٹ پلان ترتیب دیئے گئے ہیں۔

شہری براستہ فیروز پور روڈ صوئے آصل سے للیانی روڈ ہوتے ہوئے رائیونڈ، اسی طرح چونگی امرسدھو سے براستہ رکھ چندرائی/گوالہ کالونی ہلوکی سے رائیونڈ،شوکت خانم ،قادر ٹوباش،شانو بابا،خیابان امین اور لیک سٹی تک جا سکیں گے جبکہ خیابان امین R/Oسے براستہ ہلوکی رائیونڈ اور اس کے علاوہ ٹائون شپ ،گرین ٹائون سے مادر ملت روڑ، ہدایت پنڈ ریلوے کراسنگ، کاچھا پھاٹک ہلوکی روڈ کے زریعے رائیونڈجا سکتے ہیں۔شہری مزید رہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے ریڈیوFM-88.6سنتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :