مائیکل ایتھرٹن کا پاکستان کی انگلینڈ میں شاندار کاکردگی پر سوال اٹھانیوالے سنجے منجریکرکو کرارا جواب

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:35

مائیکل ایتھرٹن کا پاکستان کی انگلینڈ میں شاندار کاکردگی پر سوال اٹھانیوالے ..

راجکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12نومبر۔2016ء ) سابق برطانوی کپتان مائیکل ایتھرٹن نے بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر سنجے منجریکر کی جانب سے پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں شاندار کاکردگی پر سوال اٹھانے پر انہیں کرارا جواب دے ڈالا ۔

(جاری ہے)

بھارت اور برطانیہ کے مابین راجکوٹ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دینے والے سنجے منجریکر نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں شاندار کاکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کامیابیاں خوش قسمتی کا نتیجہ ہیں؟۔جواب میں مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ حالیہ کچھ عرصے میں برطانیہ کا دورہ کرنے والے ٹیموں میں پاکستان نے بہترین کھیل پیش کیا ۔