عراقی سیکورٹی فورسز نے موصل میں داعش کے خلاف پیش قدمی شروع کر دی

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:25

موصل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) عراقی سیکورٹی فورسز نے موصل میں داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آہستہ آ ہستہ پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے عراقی سیکورٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ شدت پسند معصوم اور بے گناہ شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں انسداد دہشت گردی کی سروس کے کمانڈوز نے داعش کی دفاعی صفوں میں نقب زنی کرکے دراڑیں ڈال دی ہیں اور وہ موصل کے مشرقی علا قے کی طرف قدسیہ اور باقر میں داخل ہو گئے ہیں ۔ جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل عبدلعامر یرالہ نے بتایا کہ عراقی فوج اور کمانڈوز نے موصل کے مشرقی علاقہ کی تین اطراف میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :