اخوت ہیلتھ سروسزکے زیر اہتمام آٹھواں سالانہ ذیا بیطس آگاہی سیمیناراور واک آج ہو گی

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:13

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)اخوت ہیلتھ سروسزکے زیر اہتمام ذیابیطس ’’ شوگر‘‘ کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمیناراور واک آج 13نومبر کوہوگی، جس میں تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی،اس موقع پر مختلف ادویہ ساز اداروں کی جانب سے سٹال بھی لگائے جائینگے جہاں مفت ٹیسٹ اور ا د ویا ت فر اہم کی جائیں گیں جن میں شوگر ٹیسٹ، کولیسٹڑول ٹیسٹ،اے بی آئی (خون کی شریانوں کا ٹیسٹ ) گردوں کے ٹیسٹ ،بی ایم آئی ،پاؤں کا معائنہ ،ایچ بی اے ون سی اور آنکھوں کے ٹیسٹ مفت کئے جائیں گئے اس کے علاوہ انسولین کے فوائد ‘ استعمال اور غذا کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں،تقریب کا خطبہ اسقبالیہ چیف ایگزیکٹو اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب دیں گے جبکہ مہمانان خصوصی میں شوبز کی ہر دلعزیز شخصیت سہیل احمد عزیزی‘پرائیڈ آف پرفارمنس امان اللہ اور سابق قومی کرکٹر عبدالقادر ہونگے، شرکاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے گلو کو میٹر اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے، سیمینار کے اختتام پر ذیابیطس آگاہی واک جو کہ اخوت کلینک سے شروع ہو کر محمد علی چوک پر اختتام پزیر ہو گی جس میں سول سو سائٹی ، مختلف سکولوں ، کالجوں، یوتھ، اساتذہ،شوبز کے افراد اور ڈاکٹرز شرکت کریں گے اور عوام میں ذیابیطس کی آگاہی لٹریچر تقسیم کیا جائے گا اور شرکاء کو ریفرشمنٹ بھی دی جائے گی۔