کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ندیم محبوب

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:13

سرگودھا۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) کمشنر سرگودہاڈویژن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے پروکیور منٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کمپنی کے نیلامی ‘ مالی وانتظامی امور کو متحرک او رفعال بنانے کیلئے تجاویز مرتب کر ے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ کمپنی اپنے ارتقائی مراحل میں ہے او راس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ساتھ ساتھ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کا بھر پور تعاون درکارہے ۔ اجلاس میں بن حافظ جی ‘ پپلاں ‘ سرائے مہاجر کو خوشاب کی کیٹل مارکیٹوں کے معاملات اور مسائل کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ،اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ ڈی سی او سرگودہا دانش افضال ‘ اے سی جی طارق خان نیازی ‘ مینجنگ ڈائریکٹر سی ایم ایم سی ڈاکٹر افتخار احمد ‘میانوالی ‘ بھکر او رخوشاب کے ڈی سی اوز ویڈیو لنکس او ربورڈ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :