چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ میںغیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہپرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ میںغیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ پیر سے شروع ہوگا۔ ہانگ کانگ کے لیوآن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 14سے 21 نومبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ، مصر، ہالینڈ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ کے پری کوالیفائنگ راونڈ 14نومبر، کوالیفائنگ راونڈ 16سی17 نومبر جبکہ ایونٹ کا مین راونڈ 18سی21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے رواں سال پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے چار بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دی ہے جس میں چیف آف آرمی سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ اور چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے اور اس میں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا اسی طرح تیسرے ایونٹ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 14سے 21 نومبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ایونٹ31 دسمبر سی6 جنوری2017ء تک کھیلا جائے گا۔