جونیئر ہاکی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر ہاکی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں علی رضا، منیب الرحمان، حافظ علی عمیر گول کیپرز، عاطف مشتاق، حسن انور، مبشر علی اور زاہد الله فل بیکس میں، ابوبکر محمود، فیضان، جنید کمال، ایم عثمان، تعظیم الحسن، ایم عدنان اور عماد شکیل بٹ ہاف بیکس جبکہ شان ارشاد، اظفر یعقوب، ایم دلبر، ایم عتیق ارشد، بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل ریاض، سمیع الله، ایم رضوان، ایم نوید، فہد الله خان اور عمر حامدی شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ طاہر زمان تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :